ٹیکس نظام کو سہل بنانے والے اشیا اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) بل کو پارلیمنٹ میں منظور کرانے کے سلسلے میں کانگریس کے تیور نرم نظر آنے لگے ہیں اور اس نے کہا ہے کہ اس پر حکومت سے بات چیت چل رہی ہے۔
کانگریس کے ترجمان پی ایل پنیا نے آج یہاں
پریس کانفرنس میں یہ پوچھے جانے پر کہ حکومت راجیہ سبھا میں جی ایس ٹی بل لانے جا رہی ہے تو ان کی پارٹی کا کیا موقف ہوگا، کہا کہ پارٹی اور حکومت کے درمیان اس بارے میں بات چیت چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت یہ بل منظور کرائے، اس کے لئے نیک خواہشات ہے۔